جہلم لائیو (عامر کیانی):ای ڈی او ایجوکیشن بابر مختار کے خلاف 2 کروڑ کے گھپلوں کا انکشاف،
تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،بابر مختار نے اپنی تعنیاتی کے دوران پنجاب گورنمنٹ کو کروڑوں کا چونا لگایا،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں تعینات رہنے والے ای ڈی او ایجوکیشن بابر مختار کے خلاف متحدہ اساتذہ محاذ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر وڑائچ کی درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن جہلم میں ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر کے متن کے مطابق بابر مختار نے بطور ای ڈی او ایجوکیشن جہلم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعددسکولوں میں خود سامان مہیا کیا،جس میں لاکھوں روپوں کی خورد برد کی گئی،بابر مختار نے سکول کونسلز کو ملنے والی گرانٹ بھی ٹرانسفر نہ کی،اس کے علاوہ وزیراعلی کے پروگرام 2012 کے فیسٹیول کے نام پر 844 سکولوں سے فنڈ اکھٹے کیے حالانکہ پنجاب حکومت نے فنڈ لینے سے سختی سے منع کیا تھا،مزید براں ای ڈی او ایجوکیشن کواپنی تعنیاتی کے دوران سرکاری گاڑی مہیا کی گئی تھی اس کے باوجود وہ حکومت سے TA,DA وصول کرتے تھے، مذکورہ ایف آئی آرتھانہ اینٹی کرپشن میں ای ڈی اوایجوکیشن بابر مختار کے خلاف pca 5.224947 اورppc409 کے تحت درج کی گئی،
Load/Hide Comments