جہلم کی گرمی میں ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے بہترین پھل (ہیٹ ویو اسپیشل گائیڈ)

جہلم میں گرمیوں میں ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے بہترین پھل

جہلم میں گرمی صرف موسم نہیں ہے بلکہ یہ ایک امتحان بن جاتی ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر جانا عام بات ہے، لو چلتی ہے، پسینہ بڑھ جاتا ہے اور جسم میں سے پانی تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی چیز آپ کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھ سکتی ہے تو وہ ہیں گرمیوں کے پھل۔ یہ نہ صرف جسم کو پانی فراہم کرتے ہیں بلکہ معدے کو ہلکا رکھتے ہیں، جلد کو تازگی دیتے ہیں اور ہیٹ ویو کے اثرات بھی کم کردیتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس شہر کی گرمی میں کون سے پھل کھانے چاہئیں اور یہ آپ کو کیسے ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔

1. تربوز — قدرتی واٹر بوٹل (Watermelon):

جہلم میں مئی جون، اورجولائی کے مہینوں میں تربوز سب سے پسندیدہ پھل ہوتاہے، اور اس کی وجہ بہت واضح ہے:

یہ 92٪ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گرمی میں جسم کو فوری ہائیڈریشن چاہیے ہو تو تربوز سب سے بہترین انتخاب ہوتا ہے۔

فوائد:

اس کے کافی فوائد ہیں۔

* جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے

* پانی کی کمی دور کرتا ہے

* جلد کو تازگی دیتا ہے

* دل کے لیے مفید

* ورزش یا دھوپ میں کام کرنے والے افراد کے لیے بہترین

تربوز کو کیسے کھائیں:

* صبح خالی پیٹ

* جوس کی صورت میں

* فروٹ چاٹ میں شامل کر کے

* منرل واٹر کے ساتھ ملا کر

اگر آپ ہیٹ ویو میں باہر نکلتے ہیں تو ایک پیالہ تربوز آپ کے جسم کو فوری انرجی اور پانی فراہم کرتا ہے۔

2. فالسہ — پاکستان کا قدرتی کول ڈرنک (Falsa):

فالسہ کو ہمارے ہاں “قدرتی انرجی ڈرنک” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا شربت گرمی کے دنوں میں جسم کو فوری ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ فالسہ میں اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

فوائد:

* ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے

* جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے

* معدے کے مسائل کم کرتا ہے

* گرمی کی تھکن دور کرتا ہے

فالسہ کھانے کا طریقہ:

* شربت بنا کر

* نمک اور کالا نمک ملا کر

* فروٹ چاٹ میں شامل کر کے

فالسہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کا زیادہ وقت دھوپ میں گزرتا ہے۔

3. آم — موسمِ گرما کا بادشاہ (Mango)

آم ہمارافخر بھی ہے اور گرمیوں کا سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل بھی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم میں الیکٹرولائٹس، پوٹاشیم، فائبرز اور پانی کی مناسب مقدار ہوتی ہے؟

یہ چیزیں اسے گرمی میں  ہائیڈریشن کے لیے بہترین پھل بناتی ہیں۔

اب آتے ہیں اس کے فوائد کی طرف

فوائد:

* جسم کو نمکیات فراہم کرتا ہے

* انرجی لیول بڑھاتا ہے

* جلد کو چمک دار بناتا ہے

* ہاضمہ بہتر کرتا ہے

اس کو کیسے کھائیں:

* دودھ کے بغیر شیک (خاص طور پر ہیٹ ویو میں)

* آم کی قلفی

* سلاد میں چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں

یاد رکھیں: زیادہ آم کھانے سے گرمی بڑھ سکتی ہے، اس لیے اسے اعتدال سے کھائیں۔

4. خربوزہ — جسم کو دیر تک ہائیڈریٹ رکھنے والا پھل (Melon):

خربوزہ تو ہمارے لوگوں میں بے حد عام ہے اور گرمیوں میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم میں پانی دیر تک قائم رہتا ہے اور انسانی جسم کو تسکین پہنچاتا ہے۔

اس کےفوائد:

* معدہ اور جگر کے لیے اچھا ہوتا ہے

* قبض دور کرتا ہے

* وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے

* جسم سے زہریلے مادے نکالتا ہے

کھانے کے طریقے:

* صبح کے وقت کھا سکتے ہیں۔

* افطار میں کھایا جا سکتا ہے۔

* دہی کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

* سلاد کی صورت میں بھی آپ کھا سکتے ہیں۔

خربوزہ خاص طور پر روزہ دار افراد کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھتا ہے۔

5. بیر، آلوبخارہ اور آڑو — قدرتی ٹھنڈک اور فائبر کے خزانے:

یہ تینوں پھل اس شہر میں گرمیوں میں آسانی سے مل جاتے ہیں اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ فائبر فراہم کرتے ہیں، جو آنتوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

اس کے فوائد:

* معدے کی گرمی کم کرتے ہیں

* جسم میں پانی برقرار رکھتے ہیں

* جلد کے لیے بہت اچھے

* ہاضمہ بہتر کرتے ہیں

کیسے کھائیں:

* فروٹ چاٹ میں ملا کر

* سلاد

* اسموڈی

* فریج میں ٹھنڈا کر کے

یہ پھل خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

گرمیوں میں پھل کھانے کے فائدے کیوں زیادہ ہوتے ہیں؟

دیکھا جائے تو ہمارے ہاں گرمیوں میں جسم پسینے کی وجہ سے نمکیات کھو دیتا ہے۔ اگر وقت پر ان کی جگہ نہ بھری جائے تو:

* جسم ڈی ہائیڈریٹ ہوتا ہے

* چکر آتے ہیں

* تھکن بڑھتی ہے

* ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے

پھل وہ واحد قدرتی غذا ہے جو:

* پانی

* معدنی نمکیات

* الیکٹرولائٹس

* اینٹی آکسائیڈنٹس

* وٹامن A, C, E

ایک ساتھ فراہم کرتی ہے۔

اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ اس شہرکی گرمی میں روزانہ کم از کم 2 سے 3 فَرُوٹ (Fruits) ضرور کھائیں۔

گرمی میں پھل کھانے کے چند احتیاطی نکات:

* کبھی بھی فریج سے بہت ٹھنڈا پھل فوراً نہ کھائیں

* خالی پیٹ زیادہ مقدار میں پھل نہ کھائیں

* آم اعتدال سے کھائیں

* تربوز یا خربوزہ دودھ کے ساتھ نہ استعمال کریں

* پھل ہمیشہ دھو کر کھائیں

آخری بات:

جہلم کی گرمی سخت ضرور ہے، لیکن اگر آپ اپنی روزمرہ ڈائٹ میں یہ قدرتی پھل شامل کر لیں تو نہ صرف جسم ٹھنڈا رہے گا بلکہ آپ گرمی کی شدت کو بھی بہتر طریقے سے برداشت کر سکیں گے۔

ہلکی غذا، مناسب پانی، اور گرمیوں کے پھل — یہی ہیں ٹھنڈا رہنے کے تین بہترین طریقے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گرمی میں صحت مند رہیں تو آج سے ہی اپنی غذا میں یہ پھل شامل کرنا شروع کر دیں۔

نوید احمد، ایڈیٹر انچیف جہلم لائیو، ایک تجربہ کار صحافی اور مصنف ہیں۔ وہ متنوع موضوعات پرمعیاری تحریریں پیش کرتے ہیں۔ دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور ڈیجیٹل صحافت میں ایک معتبر نام کے طور پر جانے جاتے ہیں،جہلم لائیو کا تمام مواد ان کی ادارت میں شائع کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں