جہلم لائیو (بیور ورپورٹ ) وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم ، انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور ناقص انتظامات کے باعث پروگرام بدنظمی کا شکار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے رویہ کے خلاف پریس کلب کا بائیکاٹ ،ڈگری کالج میں پارکنگ کا ناقص ترین انتظام درجنوں گاڑیاں پنکچر ہونے سے مہمان ذلیل وخوار، ضلع جہلم میں گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 46طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کیلئے پروگرام ڈگری کالج میں منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک محمود احمد خان ترجمان پنجاب حکومت تھے جبکہ ایم این اے چوہدری خادم، ایم این اے نگہت میر، ایم پی ایز چوہدری لال حسین، نذر گوندل ، اویس خالد، ڈی سی اقبال حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نے جہلم پریس کلب، الیکٹرونک میڈیا کے عہدیداران کو مطلع کرنے کی بجائے صرف من پسند چند صحافیوں کو مدعو کیا اور ورکنگ جرنلسٹ ، کیمرہ مینوں کو کوریج سے روکا گیا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو نے رویہ کے خلاف پریس کلب جہلم کے صحافیوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر تے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔ دوسری جانب ڈگری کالج میں مہمانوں کیلئے پارکنگ کا کوئی باقاعدہ انتظام نہ کیا گیا تھا اور کئی کئی فٹ جھاڑیوں میں گاڑیاں کھڑی کر نے سے کئی ایک مہمانوں کے موٹر سائیکل اور گاڑیاں پنکچر ہو گئیں ۔جس سے مہمانوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]