جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی)وہ وقت دور نہیں جب جہلم دوبارہ منی لاڑکانہ ہو گا،آپ پارٹی کا سرمایہ ہیں،آپ نے مشکل وقت میں الیکشن لڑا اور پارٹی کا جھنڈا بلند رکھا،پارٹی کو آپ پر فخر ہے،جہلم میں پیپلز پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار جناب بلاول بھٹو زرداری چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز سندھ ہاؤس اسلام آبادمیں راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں دی گئی افطاری کے موقع پر جہلم کے حلقہ این اے 63سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر جہانگیر محمود مرزا سے ملاقات کے دوران کیا،بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اپنا مشکل وقت کاٹ چکی ہے اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے،جلد ہی جہلم کے لیے خصوصی وقت نکالوں گا،ملاقات کے موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]