سوہاوہ ( احسن وحید ) اسٹریٹ لائٹس کی خرابی سوہاوہ میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ تفصیلات کے مطابق سابق بلدیاتی دور میں لاکھوں روپے کی لاگت سے سوہاوہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئیں لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی سے لاکھوں روپے کی لاگت سے تنصیب کی گئیں اسٹریٹ لائٹس چند ماہ بھی نہ چل سکیں اور خراب ہو گئیں جبکہ بلدیاتی دور کے اختتام کے بعد تحصیل انتظامیہ نے متعدد دفعہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے بلز پاس کیے اور لاکھوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اب دوبارہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے باوجود سوہاوہ شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے شہر میں چوری ،نقب زنی وغیرہ کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں پولیس تھانہ سوہاوہ میں نفری کی کمی کی وجہ سے جرائم پیشہ گروہ روزانہ ہی موبائل چوری ،موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتیں کر کے بڑی آسانی سے رو پوش ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوہاوہ شہر میں لگائی گئیں اسٹریٹ لائٹس کی جلد از جلد مرمت کروائی جائے اور انہیں فنکشنل کیا جائے تا کہ وارداتوں میں کمی ہو سکے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]