UK میں ٹیکسی ڈرائیور کتنا کماتے ہیں؟ جہلمی تارکین وطن کی اصل حقیقت!
UK میں ٹیکسی ڈرائیور کتنا کماتے ہیں؟ اصل حقیقت پہلی بار جہلم لائیو پر!
اس وقت برطانیہ میں جہلم سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کافی تعداد آباد ہے۔
اور کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ ان میں سے اکثریت —UK جا کر ٹیکسی ڈرائیور بننا کیوں پسند کرتے ہیں؟
کیا اس کی وجہ صرف اچھی کمائی ہے؟
یا پھر UK کی ٹیکسی انڈسٹری میں کوئی ایسی حقیقت چھپی ہے جس کے بارے میں زیادہ تر لوگ جانتے ہی نہیں؟
یہ اس وقت برطانیہ میں مقیم جہلمیوں سمیت تمام تارکین وطن کا سب سے بڑا سوال ہے،جس کی حقیقت جاننے کی لوگ کوشش کرتے ہیں،بلکہ یہاںرہنے والے ان کے عزیز ،رشتہ دار بھی جنہیں ترسیل زر بھیجی جاتی ہے،اس بارے میں کم ہی جانتے ہیں۔
اس لئے آج ہم اس بلاگ پوسٹ آپ کو بتائیں گے:
* UK کے ٹیکسی ڈرائیور روزانہ کتنا کماتے ہیں
* ہفتے میں کتنی آمدن ہوتی ہے
* اخراجات کیا ہیں
* اور آخر میں ان کے ہاتھ میں اصل میں کتنا پیسہ بچتا ہے
UK کی ٹیکسی انڈسٹری کی بنیادی معلومات
کافی لوگوں کو یوکے ٹیکسی سسٹم کے بارے میں معلومات نہیں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ UK میں صرف Uber چلتی ہے، لیکن حقیقت میں اس کی تین بڑی اقسام ہیں:
1. پرائیویٹ ہائر (PHV)
Uber، Bolt، Ola، Free Now شامل ہیں
* سب سے عام
* فون سے بکنگ
* فلکسیبل وقت
* بغیر ٹیکسی سائن
2. ہیکنی / بلیک کیب (Black Cab)
* خاص طور پر لندن میں
* سڑک سے ہیل کر سکتے ہیں
* مشکل ٹیسٹ—“The Knowledge” پاس کرنا ہوتا ہے
3. لوکل بیس ٹیکسی
* کال سینٹر سسٹم
* کم کرایہ
* برمنگھم، بریڈفورڈ، مانچسٹر میں زیادہ عام
یہ تینوں مختلف پلیٹ فارم ہیں ، جن کی کمائی بھی مختلف ہےاور ان کا طریقہ کار اخراجات بھی الگ ہیں۔
فی گھنٹہ کمائی
UK میں شہر کے حساب سے کمائی مختلف ہوتی ہے:
لندن
18 سے 25 پاونڈ فی گھنٹہ
مصروف اوقات میں یہ 40 پاونڈ تک جا سکتی ہے۔
برمنگھم اور مانچسٹر
14 سے 18 پاونڈ فی گھنٹہ
چھوٹے شہر
10 سے 15 پاونڈ فی گھنٹہ
نوٹ: یہ سب خرچوں سے پہلے کی کمائی ہے۔
یومیہ کمائی کی اصل تصویر
مثال کے طور پر، برمنگھم کا ایک ڈرائیور 10 گھنٹے ڈیوٹی کرتا ہے:
کل کمائی (Gross)
150سے£180 پاونڈ روزانہ
اخراجات
* فیول: £25
* کار رینٹ: £35
* Uber / Bolt کمیشن: £25
* دیگر اخراجات: £5
اصل بچت (Net)
60سے90پاونڈ روزانہ
اگر ڈرائیور 12–14 گھنٹے کام کرے، تو 100سے 140 پاونڈبھی بچ جاتے ہیں، لیکن تھکاوٹ اور رسک زیادہ ہوتا ہے۔اور اس روٹین پر عمل کرنا بھی کافی مشکل ہوتا ہے۔
ہفتہ وار کمائی
اکثر ڈرائیور ہفتے میں 6 دن کام کرتے ہیں:
اوسط ڈرائیور
6×80=480 یعنی ہفتہ وار 480پاونڈ
تجربہ کار ڈرائیور
6×120=720یعنی ہفتہ وار720 پاونڈ
ٹیکس (20%) نکالنے کے بعد ہاتھ آتا ہے:
£380 سے £600 پاونڈ ہفتہ وار
ڈے شفٹ vs نائٹ شفٹ
ڈے شفٹ
* £12–£15 فی گھنٹہ
* سکول رنز اور ایئرپورٹ
* کم رسک، کم آمدن
نائٹ شفٹ
* £18–£30 فی گھنٹہ
* کلب، بارز، پیک ٹائم
* زیادہ آمدن + زیادہ خطرات
کئی ڈرائیور دو دن ڈے شفٹ اور دو دن نائٹ شفٹ کرتے ہیں تاکہ کمائی بڑھے اور تھکاوٹ بھی کم ہو۔یہ پلان زیادہ تر پاکستانی ڈرائیور استعمال کرتے ہیں۔
چھپے ہوئے اخراجات
ٹیکسی ڈرائیور کے لئے کچھ لازمی اخراجات ہوتے ہیں جنہیں ہر صورت ادا کرنا ہوتا ہے:
* انشورنس: £1500–£3000 پاونڈسالانہ
* سروس اور مٹیننس 900پاونڈ سالانہ
* کار کی ویلیو کم ہونا: £2000 پاونڈ سالانہ
* MOT اور مرمت
* ٹائر
* لائسنس فیس
* ایپ فیس
* اکاؤنٹنٹ
تو سالانہ اخراجات 4000سے 7000پاونڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔
Uber vs Bolt vs Local Base
Uber
* زیادہ کسٹمر
* زیادہ ریٹ
* 25% کمیشن
Bolt
* سستا کرایہ
* زیادہ ٹرپس
* کم آمدن
Local Base
* ریگولر کسٹمر
* ایئرپورٹ کنٹریکٹ
* کم کمیشن
* کرایہ کم
زیادہ تر ڈرائیور صبح Uber، دوپہر Local اور رات Bolt Surge کرتے ہیں، جس سے کمائی 15–30% بڑھ جاتی ہے۔
مثال: برمنگھم کا جہلمی ڈرائیور
عمران جہلم سے برمنگھم آیا:
* روز 11 گھنٹے کام
* ہفتے میں 6 دن
* Uber + Local Base
* نائٹ شفٹ نہیں کرتا
ہفتہ وار آمدن
£650 – £750پاونڈ
اخراجات کے بعد
£480 – £520پاونڈ
ٹیکس کے بعد
£400 – £450 پاونڈ
عمران کہتا ہے:
“یہ کام آسان نہیں… مگر الحمدللہ گھر چل جاتا ہے۔”
2026 میں ٹیکسی چلانا فائدہ مند ہے؟
فائدہ
* ٰflexible کام چاہیے
* جلدی پیسے چاہئیں
* نئے آئے ہیں UKمیں
* کوئی خاص ہنر یا کوالیفکیشن نہیں
مشکلات
* فیول مہنگا
* کار رینٹ بڑھے
* Apps کمیشن بڑھائیں
* مقابلہ زیادہ
ٹیکسی چلانا محنت طلب کام ہے، “آسان پیسہ” نہیں کما سکتے۔
آخری خلاصہ
تو UK میں ٹیکسی ڈرائیور واقعی کتنا کماتے ہیں؟
حقیقی بچت
* £350 – £600 پاونڈ ہفتہ وار
* £1400 – £2400 پاونڈ ماہانہ
کچھ زیادہ کماتے ہیں، کچھ کم، لیکن سب کا مشترکہ Digitیہی ہے: سخت محنت اور لمبے گھنٹے۔
اور یہی معاشی حقیقت ہے برطانیہ میں رہنے والے جہلمی یکسی ڈرائیوروں کی۔
نوٹ: یہ تحریر مختلف ذرائع ے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر لکھی گئی ہے،اس میں غلطی کا امکان موجود ہے۔